ٹوکیو: جاپان کے جزیرے ہوکائیدو میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی،9 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ بحالی اداروں نے تباہ حال علاقوں میں تعمیرومرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق جاپان کے جزیرے ہوکائیدومیں3 روز پہلے 6.7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی ، زلزلے سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے جبکہ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔
حکام کے مطابق زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے،9 افراد لاپتہ ہیںجبکہ 400 زخمی ہیں جن کا ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ حکومت کے بحالی اداروں نے تباہ حال علاقوں میں تعمیرومرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔