کراچی: ہاکس بے کے ساحل پر نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چھٹی کے روز ساحل سمندر پرچھٹی منانے کیلئے جانے والے2 نوجوانوں تیز لہرویں اپنے ساتھ بہا کر لے گئیں ۔
موقع پر موجود لائف گارڈز نے نوجوانوں کو ریسکیو کرتےہوئے سمندر سے نکالا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیاجہاں وہ جانبرنہ ہوسکے ۔
نوجوانوں کی شناخت افتہاج اور جمال کے نام سے ہوئی جو جیل روڈ پی آئی بی کالونی کے رہائشی تھے۔
انتظامیہ نے ساحل سمندر پر لوگوں کو نہاتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ لائف گارڈز کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔