کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ہیں ۔
افغان میڈیا نے ترجمان پولیس چیف کے حوالے سے کہا کہ دھماکا کابل کے علاقے تیمانی میں لوگوں کے مجمع میں ہوا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خود کش بمبار موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے سابق افغان جنگجو لیڈر احمد شاہ مسعود کی برسی منانے والوں کو نشانہ بنایا۔
افغان میڈیارپورٹ کے مطابق کابل میں ہونے والے اس خود کش حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔