سوئیڈن میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا

اسکاٹ ہوم:سوئیڈن میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا، انتخابات میں امیگرینٹس مخالف سوئیڈن ڈیمو کریٹس کی نشستوں میں اضافے کا امکان ہے۔
انتخابی جائزوں کے مطابق دائیں بازو کی قوم پسند جماعت ’سویڈن ڈیموکریٹس‘ ماضی کے مقابلے میں کافی زیادہ نشستیں حاصل کر سکتی ہے۔
ایک جانب انتخابی مہم میں اپوزیشن جماعت مہاجرین کو ملکی لیبر مارکیٹ میں لانے کی وکالت کرتے نظر آئی تو دائیں بازو اور قوم پرست سیاسی حلقے مہاجرین کی مخالفت کو انتخابی مہم کا موضوع بنائے ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ سویڈن اُن چند یورپی ممالک میں شامل ہے جہاں حالیہ کچھ برسوں کے دوران قوم پرستی میں اضافہ ہوا ہے