روس کا تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقوں کا اعلان

 

ماسکو : روس نے تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں کرنے کا اعلان کردیا، جس کے لئے روسی افواج کی تیاریاں عروج پر ہیں، مشقوں میں 3 لاکھ فوجی حصہ لیں گے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقین شروع کر رہا ہے۔ روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو کے مطابق ایک ہفتے طویل ان مشقوں میں3 لاکھ فوجی حصہ لیں گے، جن میں چینی دستے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 36 ہزار عسکری گاڑیاں، ایک ہزار جنگی جہاز اور80 بحری جہاز بھی ووسٹوک 2018 نامی ان مشقوں کا حصہ ہوں گے۔ دوسری جانب روسی حکام نے تاہم ان الزامات کو بھی رد کر دیا ہے کہ ان مشقوں سے مغربی دفاعی اتحاد کے کسی رکن ملک کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہو گا بلکہ ان مشقوں کا مقصد روسی کی جنگی اسعداد میں اضافہ کرناہے ۔