چین میں انٹرنیٹ عدالتوں کا قیام

 

بیجنگ:چین میں دوسری انٹرنیٹ عدالت کا افتتاح بیجنگ میں ہوگیا۔اس عدالت میں ذاتی کاروباری معاملات،ذاتی معلومات اور انٹیلیکچوئل پراپرٹی آن لائن حقوق کے تحفظ کے بارے میں مقدمات دائر کئے جاسکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والے فراڈ وغیر ہ کے مقدمات بھی اسی عدالت میں زیر سماعت آئیں گے۔آن لائن خریداری،خدمات کے معاہدے،لین دین،کاپی رائٹ کے تنازعات بھی عدالت میں نمٹائے جا سکیں گے۔بیجنگ ہائیر پیپلز کورٹ کے نائب صدر عین فینگ ڈے نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سے متعلق بڑھتے ہوئے مقدمات کے باعث علیحدہ عدالت قائم کی گئی۔یاد رہے کہ اسی ماہ چین کے جنوبی شہر گوانگ زو میں بھی انٹرنیٹ عدالت قائم کی جائیگی۔