مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوانوں سمیت ایک پی ایچ ڈی اسکالر شہید ہوگیا۔
ضلع ہنڈوارا میں سرچ آپریشن کے دوران قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ فرقان اور لیاقت احمد شہید ہوگئے۔
دوسری جانب سری نگر کے علاقے میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 42 سالہ پی ایچ ڈی اسکالر عبدالغنی کو شہید کردیا، مظاہروں سے بچنے کے لیے ضلع ہنڈوارا میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے جب کہ اسکولوں کو بھی بند کروادیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں 34 کشمیری شہید ہوگئے تھے۔