ماسکو :چین اور روس نے تجارتی معاملات میں ڈالرز کا کم سے کم استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے اکنامک فارم کا انعقاد روسی شہر ولادی ووسٹوک میں کیا گیا، جس میں چینی صدر شی جن پنگ نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ماسکو اور بیجنگ حکومتوں نے زیادہ تر تجارتی معاہدوں میں اپنی قومی کرنسی استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس فیصلےسے دونوں ملکوں کو استحکام حاصل ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں خطرات موجود ہیں، چین نے بھی اپنی قومی کرنسی استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔