اوٹاوا:کینیڈا میں رہائش پذیر ایک افریقی نوجوان صرف 5 ماہ میں 2 بار لاٹری جیت کر مالا مال ہوگیا۔ افریقہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ میل ہِگ میل ہِگ نے2 الگ الگ لاٹری کے ٹکٹ خریدے تھے ،جس پر اس نے مجموعی طور پر 35 لاکھ کینیڈین ڈالر جیت لئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میل ہِگ میل ہِگ اب کینیڈین صوبے مینی ٹوبا کے شہر ونی پیگ میں رہتے ہیں، اس نے پہلی بار رواں برس اپریل میں لاٹری جیتی، جس میں انہیں 15 لاکھ کینیڈین ڈالر ملے تھے ۔
میل ہِگ کی قسمت اگست میں دوبارہ اس وقت چمکی جب اس نے 20 کینیڈین ڈالر سے ٹکٹ خریدا اور 20 لاکھ کینیڈین ڈالر کا جیک پوٹ جیت لیا۔ میل ہِگ کا کہنا تھا کہ وہ ان پیسوں سے اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں، امکان ہے کہ وہ پیٹرول اسٹیشن یا کار واش اسٹیشن کھولیں گے اور پھر اس کے بعد وہ اسکول جانا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا، میرا بنیادی مقصدا سکول جانا ہے، میں اپنی انگریزی بہتر کرنا چاہتا ہوں اور ساتھ ہی کچھ ہنر بھی سیکھنا چاہتا ہوں جیسے کہ لکڑی کا کام وغیرہ۔