کابل:سانحہ نائن الیون کی 17 ویں برسی کے موقع پر القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے نئے حملوں کا اعلان کر کے امریکا کی نیند حرام کردی ۔ القاعدہ کی جانب سے نصف گھنٹے کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایمن الظواہری نے دنیا بھر میں اور خصوصاً امریکہ میں موجود اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد حملوں کا آغاز کر دیں۔
انہوں نے خاص طور پر امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا جواب دینے کے لئے امریکا پر دہشت گردی کے حملے کئے جائیں۔ ایمن الظواہری نے اس ویڈیو میں امریکہ کو مسلمانوں کو اول نمبر دشمن قرار دیا ہے اور اس کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔