سری نگر: مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جارہیت آج بھی جاری ہے،بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ وادی میں آپریشن کیا جہاں ضلع بارہ مولا، کپواڑہ اور ریاسی کے علاقوں میں آپریشن کیے گئے جس دوران بھارتی فوج کی بربریت میں 7 کشمیری شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق قابض بھارتی فوج نےتینوں اضلاع میں انٹرنیٹ سروسز معطل اور تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے۔