لاہور: محرم الحرام میں پنجاب کے تمام اضلاع میں7763امام بارگاہوں اور اہل تشیع کی مساجدکے علاوہ دیگر مکتبہ فکر کی حساس مساجد اور دینی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کیلئے ایک لاکھ 40ہزارسے زائد افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر 1038 گزیٹڈ آفیسرز،1803انسپکٹرز، 4431سب انسپکٹرز، 9094اے ایس آئیز،15959ہیڈ کانسٹیبلز، 107077کانسٹیبلز ،37204 پولیس قومی رضاکار، 5590سپیشل پولیس اور 90930والنٹئیر ز تعینات ہونگے۔
اسی طرح عشرہ محرم کے 9482 جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے 137232افسران و اہلکاروں پر مشتمل نفری فرائض سر انجام دے گی جن میں 781گزیٹڈ آفیسرز، 1907انسپکٹرز، 6135سب انسپکٹرز، 11217اے ایس آئیز، 12803ہیڈ کانسٹیبلز،104389کانسٹیبلز شامل ہیں جبکہ پولیس قومی رضاکار28328،سپیشل پولیس5649، اور56375والنٹئیرزبھی پولیس کی معاونت کریںگے۔