ترکی کےمرکزی بینک نےشرح سود675بیسزپوائنٹ بڑھا دیا 

ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے شرح سود کم رکھنے کے بیان کے باوجود ترکی کے مرکزی بینک نے شرح سود 675 بیسز پوائنٹ بڑھا دیا ہے ،

سینٹرل بینک آف ترکی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں بہتری تک مانیٹری پالیسی کے حوالے سے سخت مؤقف برقرار رہے گا۔
ترکی کے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد ترک لیرا کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔

ماہر اقتصادیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ توقع سے بہت زیادہ ہے، اس فیصلے سے مارکیٹ کو ایک سنگل گیا ہے اور وہ سنگل بہت اچھا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے لوگوں کا لیرا کے حوالے سے اعتماد بڑھے گا اور ہو اسے دوبارہ خریدیں گے۔