کراچی : کراچی کےعلاقے اولڈ سٹی ایریا میں نقاب پوش ملزمہ ماں سے 8 ماہ کی بچی چھین کر فرار ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق خاتون اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر کھڑی تھی کہ اچانک برقعہ پہنی عورت اس سے بچی کو چھینا اور فرار ہوگئی،
بچی کے اہلخانہ نے عورت کو تلاش کیا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب رہی۔
ایس ایس پی سٹی سمیع اللہ سومرو نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس جائے وقوع کے اطراف کی سڑکوں سے سی سی ٹی وی وڈیوز جمع کررہی ہے تاکہ اغواکار عورت کا پتہ لگایا جاسکے۔