کابل: افغان فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن کرتے ہوئے ملک بھر سے 67 شرپسند ہلاک کردیے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع کے مطابق ملکی فضائیہ اور نیشنل ڈیفنس سیکیورٹی فورسز نے24 گھنٹوں کے دوران آپریشن کیے جن میں 67 شرپسند ہلاک ہوگئے۔
وزارت دفاع کے حکام کا بتاناہےکہ آپریشن ننگرہار، غزنی، پکتیا، لوگر، قندھار، بدگیس، فریاب، بغلان، بلخ اور ہلمند میں کیے گئے جس میں فضائیہ اور نیشنل ڈیفنس فورسز کے ساتھ کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق فضائیہ نے شرپسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور کئی ٹھکانے تباہ کردیئے جب کہ آپریشن کے دوران 28 شرپسند زخمی بھی ہوئے۔