چین کا امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار

 

شنگھائی:چینی میڈیا نے کہا ہے کہ چین تجارتی مذاکرات میں امریکی مطالبات کے سامنے ہر گز ہتھیار نہیں ڈالے گا۔چین کے سرکاری اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ اپنا موقف مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے تاہم ملکی معیشت میں سست روی اور اسٹاک مارکیٹ کا حجم گرنے کے خدشات کے باوجود امریکی مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے جائیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو اس حوالے سے کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہئے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواہ تجارتی جنگ طویل ہو جائے چین اپنی معیشت کو استحکام دے سکتا ہے اگر امریکہ نے چینی درآمدات پر نئی پابندیاں عائد کر بھی دے تو چین اپنے مفادات کے مطابق امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کرے گا ۔