ابوجا:نائجیرین صوبے زمفارہ میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے 11افراد کو ہلاک جبکہ 20کو زخمی کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صوبہ زمفارہ سے متصل دیہات باڈا راوا میں نامعلوم افراد نے ایک کھلے سینما میں بیٹھے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ زمفارہ صوبے میں اس سال کے آغاز سے اب تک مختلف حملوں میں 400 افراد ہلاک اور ہزاروں لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔