کراچی:صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ مزارقائدپرحاضری دی، فاتحہ خوانی کی اورپھولوں کی چادر چڑھائی۔
اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی اور دیگر اہم شخصیات بھی صدرِ مملکت کے ہمراہ تھیں۔
صدر مملکت نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے ۔
صدرِ مملکت کی آمد کے موقع پر مزارِ قائد کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔
اس موقع پر مزارِ قائد کے باہر صفائی ستھرائی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔