لیشمینیا وبابن گیا۔ضلع خیبر میں 25 ہزار مریضوں کاانکشاف

خیبر:ضلع خیبر میں لیشمینیا کی بیماری وبائی صورت اختیار کرگئی ہے، رواں سال مریضوں کی تعداد 25ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
سینڈ فلائی نامی مچھر کے کاٹنےسے انسانی جسم پر پیدا ہونے والا یہ زخم لشمینیا کہلاتا ہے، یہ موذی مرض ضلع خیبرمیں وبائی صورت اختیار کرگیا ہے۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس لیشمینیا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 25 ہزار سےتجاوز کرگئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ علاج کے لیے فاٹا سیکریٹریٹ کی جانب سے انجکشن، کیپسول اور تھرمومیڈ مشین ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی گئی ہے، تاہم مریض میسر سہولتیں ناکافی سمجھتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق لیشمینیا مرض کے روک تھام کے لے حفظانِ صحت کے اصولوں سے آگاہی لازمی ہے، جس پر عمل درآمدکرکے اس موذی مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔