کراچی : احسن آباد میں بجلی کے تار گرنے سے بچے کی معذوری کے کیس میں کے الیکٹرک کے 9 ملازمین عبوری ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار ہوگئے، پولیس تماشائی بنی دیکھتی رہی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت نے بچے کی معذوری سے متعلق کیس میں کے الیکٹرک کے 9 ملازمین کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔
ضمانت مسترد ہونے پر تمام ملزمان عدالت سے فرار ہو گئے، ملزمان میں ریاض احمد نظامانی، جنرل منیجر کریکٹومنٹینس ضمیر احمد شیخ، ڈپٹی جنرل منیجر، عمران اسلم انچارج کے الیکٹرک ، ثاقب عباس ڈی جی ایم ، نثار احمد منیجر کریکٹومنٹینس ، ارسلان سپروائزر سید شاہ نواز ، شفٹ انچارج ، رضا حسین رضوی اسسٹنٹ انجینر اور شوکت منگی شفٹ انجینئرملزمان میں شامل ہیں ۔