قاہرہ: مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے دونوں بیٹو ں علا اور جمال کو اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاوکے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مصری عدلیہ نے جمال اور علامبارک کے علاوہ 3 افراد پر اپنی فرنٹ کمپنیوں کے ذریعے بعض بنکوں کے حصص کی خریدار ی کا الزام عائد کیا تھا اور انھوں نے اس سے متعلق سمجھوتوں سے اسٹاک مارکیٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا،یہ پانچوں افراد ہفتے کے روز قاہرہ میں ایک فوجداری عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران میں موجود تھے ، جج نے انھیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔