واشنگٹن: امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی حکام سے جان کیری کی ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ایرانی حکام سے ملنا امریکی خارجہ پالیسی کے خلاف ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پومپیو نے سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری پر ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پالیسی کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کیری نے جو کیا وہ غیر مناسب اور غیر متوقع تھا۔ انہوں کہا کہ کیری کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔ ان کا یہ اقدام صدرٹرمپ کی جانب سے جاری امریکی خارجہ پالیسی کے خلاف ہے۔