تیونس میں شدید سیاسی بحران ، وزیراعظم معطل

 

تیونس: تیونس میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے،حکمراں جماعت ندا تونس نے وزیراعظم یوسف شاہد کو معطل کرکے ان کا معاملہ مزید کارروائی کے لیے انضباطی کمیٹی کے سپرد کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلم افریقی ملک تیونس میں حکمران سیاسی جماعت ندا تونس کی ڈسپلنری کمیٹی نے وزیراعظم یوسف شاہد کو معطل کر دیا ہے، حکمران پارٹی کی جانب سے وزیراعظم پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ ملکی اقتصادیات کی بحالی میں ناکام رہے ہیں، دوسری جانب وزیراعظم شاہد کے ملکی صدر بیجی القائد السبیسی کے بیٹے حفضہ کے ساتھ شدید اختلافات بھی بیان کیے جاتے ہیں، تیونس کی طاقتور لیبر یونین نے اس فیصلے کی حمایت کی ہے، لیبر یونین یوسف شاہد کے کفایت شعاری کے پروگرام کی مخالفت کر رہی تھی،یوسف شاہد نے اگست2016 میں منصب وزارت عظمیٰ سنبھالا تھا۔