کراچی :شہر میں 500 سے زائد مقامات پر بجلی تنصیبات کے گرد تجاوزات خطرے کا باعث ہیں۔
ترجمان کے مطابق کراچی میں تجاوزات کی نشاندہی اور ان کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے، بجلی تنصیبات کے گرد تجاوزات خطرے کا باعث ہیں، متعلقہ اداروں کو تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اپیل کر چکے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 500 سے زائد ایسے مقامات کی نشاندہی کر چکے ہیں جہاں خطرہ ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق ان کا محکمہ احتیاط اور مفاد عامہ کے پیغامات بھی جاری کرتا رہا ہے۔