ایشیا کپ:پاکستان کے خلاف ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 116رنز پر آئوٹ

دبئی: ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتےہوئے پوری ٹیم 116 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ نے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 117 رنز کا ہدف دیا جس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق بیٹنگ کر رہےہیں۔

پاکستان کو پہلی کامیابی شاداب خان نے رن آؤٹ کی صورت میں دلائی ہانگ کانگ کے اوپنر بلے باز نزاکت خان 13 رنز بناکر پویلین لوٹے,انشامان رتھ 34گیندوں پر19بناکر آﺅٹ ہو ئے جبکہ سی کارٹر14گیندوں پر2 رنز بنا سکے, احسان خان بغیرکوئی رن بنائےشاداب خان کی گیندپرآوٹ ہوئے.

اس سے قبل گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پوری تیاری کے ساتھ میدان میں آرہے ہیں اور ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں ،اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے جبکہ ہانگ کانگ کے کپتان آنشی راتھ کہتے ہیں پاکستان کو ہرا کر دنیائے کرکٹ میں نام کما سکتے ہیں۔

ہانگ کانگ کے خلاف قومی ٹیم کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور عثمان خان شامل ہیں۔