منگ ہٹ نامی طوفان فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد ہانگ کانگ سے ہوتا ہوا چین کے سب سےزیادہ آبادی والے صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف حادثات میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں،طوفان کے باعث فلپائن میں تیز ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہےاور160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارے سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
حکام نے شہریوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ اشیا و خورو نوش کی دکانوں پر عوام کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔طوفان کے باعث 550 پروازیں منسوخ اور 200 تاخیر کا شکار ہیں جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہے۔ہانگ کانگ آبزرویٹری ( ایچ کے او) نے طوفان کو ٹی 10 قرار دیا ہے جو ہانگ کانگ کے جنوب مغرب میں 100 کلومیٹر پر موجود ہے اور 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیزی سے چین کی طرف بڑھ رہا ہے۔