ثنا:یمن کے شہر حدیدہ میں اتحادی فورسز کے فضائی حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے، حملے میں ریڈیو اسٹیشن کی عمارت کو نشانہ بنایا گیاہے۔
خبرایجنسی کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے چاروں افراد ریڈیو اسٹیشن کے ملازمین تھےتاہم فورسز کی جانب سے حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ اتحادی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپیں 2 دن سے جاری جن میں اب تک 32 باغی ہلاک ہوچکے جبکہ گذشتہ روز سے حدیدہ میںہونے والی جھڑپوں میں14 باغی زخمی بھی ہوئے ہیں۔