لندن: منی لانڈرنگ کے الزام میں ایک پاکستانی سیاسی شخصیت اور ان کی اہلیہ کو برطانیہ میں گرفتار کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،یہ دونوں برطانیہ میں 80 لاکھ پاؤنڈ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
پاکستانی جوڑے کی طرفتاری برطانیہ میں 8 ملین پاؤنڈ کی جائیداد کے قانونی ذرائع فراہم نہ کرنے پرعمل میں آئی،اس حوالے سے نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی معاونت حاصل رہی۔این سی اے کی جانب سے گرفتار ہونے والی شخصیت کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والی شخصیت کی عمر 40 سال سے زائد ہے۔