کراچی : وزیراعظم عمران خان کی حکومت سادگی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس کام کے لیے وزیراعظم ہاوس میں موجود گاڑیوں کی بھی آج نیلامی ہوئی اور 102گاڑیوں میں سے 62گاڑیاں 18کروڑ روپے میں فروخت کی گئیں ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےبھی وزیراعلیٰ ہاؤس کی پر تعیش گاڑیوں سے متعلق ایکشن لے لیا اور اس حوالے سے 3 وزرا پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کے زیراستعمال 3پر تعیش گاڑیاں ہیں، سندھ حکومت کے پاس 26 سال پرانا ہیلی کا پٹر ہے اور2006میںخریدار گیا جہاز بھی ہے۔سندھ کابینہ نے رواں مالی سال کے اگلے 9ماہ کے لیے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی۔