عوام نے ایک دن میں گورنر ہاؤس کوکباڑخانہ بنادیا۔ پی ٹی آئی رہنما

 

لاہور : تحریک انصاف کی حکومت نے لاہور، کراچی اور مری گورنر ہاؤسز کو کھول دیا گیا ، عوام دل کھول کر تاریخی اور شاہانہ عمارت کی سیر بھی کر رہے ہیں۔

گورنر ہاؤس لاہور کو بھی عوام کیلئے کھولا گیا جہاں لوگ تفریح کیلئے آئے تو وہاں گندگی پھیلا دی ،جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں اور ہر تبصرہ کرنے میں مصروف ہے، تحریک انصاف کی خاتون رہنمامومنہ باسط نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے صرف ایک دن کھولا گیا اور یہ کباڑخانے میں بدل گیا ۔ سیاستدان اور بیوروکریٹس تو تبدیلی کیلئے تیار ہیں مگر کیا یہ قوم بھی خود کو تبدیل کرنے کیلئے تیار ہے؟۔