ڈیموں میں 80لاکھ 80ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے

اسلام آباد:ملک کے ڈیموں میں پانی کا کُل قابلِ استعمال ذخیرہ 80لاکھ 80ہزار ایکڑ فٹ موجود ہے۔
ملک میں موجود پانی کے ذخائر کے حوالے سے ارسا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ڈیموں میں پانی کے کل قابلِ استعمال ذخیرے میں 2لاکھ 23ہزارایکڑ فٹ کی کمی ہوگئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دریاؤں میں پانی کی آمد 1لاکھ 24 ہزار کیوسک رہی، جبکہ پانی کا کل اخراج 2لاکھ 28ہزار 700کیوسک رہا۔
ارسا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت تربیلا ڈیم میں 49لاکھ 26ہزار ایکڑ فٹ پانی اور منگلا ڈیم میں 30لاکھ 7ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔
ارسا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چشمہ ڈیم میں 1لاکھ 47ہزار ایکڑ فٹ پانی جبکہ چشمہ جھیل میں 1لاکھ 47ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔