کراچی: محرم الحرام کے دوران جلوسوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے ایم اے جناح روڈ کو 3 دن کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے جلسے جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے ایم اے جناح روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کی ہدایت پر پولیس اوردیگر سیکورٹی اداروں نے شہر قائد میں آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کے دوران مرکزی جلوسوں کی نگرانی کے لیے سیکورٹی پلان تشکیل دےدیا ہے۔ حکومت سندھ نے محرم الحرام کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے جس کا نفاذ آٹھ سے دس محرم کے دوران ہوگا،فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے موبائل فون سروس کو بھی ہرسال معطل کیا جاتا ہے۔