عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ گرگئے

 

اسلام آباد :عالمی مارکیٹ میں امریکا اور چین میں تجارتی کشیدگی بڑھنے سے خام تیل کے نرخ گرگئے ہیں جس کی وجہ خام تیل کی سپلائی کم ہونے کے خدشات ہیں۔

ایشیائی منڈی میں امریکی خام تیل کی اکتوبر کے لیے سپلائی کے سودے 44 سینٹ (0.6 فیصد) کم ہو کر 77.61 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ آئل کی سپلائی 28 سینٹ (0.4 فیصد) کم ہو کر68.62 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔