امریکی محصولات کے نفاذ سے چین پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔چین

 

بیجنگ : چین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے چینی درآمدی مصنوعات پر محصولات کے نفاذ سے چین کی معشیت پر کوئی واضح فرق نہیں پڑے گا۔ چین کے وزیر کامرس زونگ شان نےایک بیان میں کہا ہےکہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں اور باہمی تعاون ہی واحد درست انتخاب ہے، چین خود کو مزید فراخ کرے گا اور کمپنیوں کے لیے بہتر کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے یکطرفہ تجارتی تحفظ کی پالیسی کے منفی اثرات نہ صرف چین امریکا تجارت پر مرتب ہوں گے بلکہ عالمی معشیت بھی اس سے متاثر ہوگی۔