افغان صدر کی ایک روزہ دورے پر نئی دہلی آمد

 

نئی دہلی :افغان صدر اشرف غنی نے نئی دہلی کا ایک روزہ دورہ کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے باہمی تعاون میں اضافے سمیت دیگر متعدد امور پر تفصیل سے گفتگو کی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اشرف غنی کے نئی دہلی پہنچنے پر مودی نےافغان صدر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

اشرف غنی نے افغانستان میں امن عمل کی موجودہ صورت حال سے مودی کو باخبر کیا۔ چند روز قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل کا دورہ کیا تھا اور اعلی رہنماوں سے پاک افغان تعلقات، مسئلہ افغانستان کے حل اور دیگر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔دریں اثنا بھارت میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر سید ابدالی نے ایک انٹرویومیں کہا ہے کہ افغانستان امن عمل میں بھارت کی حمایت چاہتا ہے۔ وہ بھارت سے فوجی ساز و سامان کا بھی خواہش مند ہے۔افغانستان بھارت سے مزید ملٹری ہارڈویئر چاہتا ہے۔