لاہورپولیس نےشراب سے بھرا کنٹینرپکڑ لیا

 

لاہور: لاہور پولیس نے کارروائی کے دوران شراب سے بھرے کنٹینر کو قبضہ میں لے کر ٹرک ڈارئیور کو گرفتار کر لیا،ڈارئیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنٹینر میں 28 ہزار لیٹر الکوحل موجود ہے اتنی مقدار سے شراب کی 2 لاکھ 12 ہزار بوتلیں بھر جا سکتی ہیں پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کنٹینر کو ناکہ پر روک کر چیک کیا گیا تو اس میں 28 ہزار لیٹر الکوحل برآمد ہوئی کنٹینر کے ڈرائیور محمد اکبر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 2/77/18 درج کر کے کنٹینر کو قبضہ میں لے لیا ہے۔