لندن: برطانوی پولیس کےمطابق دارالحکومت لندن کے شمال مغربی حصے میں مسجد کے باہر ایک گاڑی میں سوار شرپسندوں نے2افراد کو نشانہ بنایاہے ،جنہیںمعمولی چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس نے کہاہے کہ اس معاملے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار افراد نے اسلام کے خلاف توہین آمیز اور نفرت پر مبنی جملے کسے۔