افغانستان میں 21 منشیات فروشوں کو 15سال قید کی سزا

 

کابل: افغانستان کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث 2 خواتین سمیت 21 افراد کو 15سال قید کی سزا سنا دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریمنل جسٹس ٹاسک فورس افغانستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل نارکوٹکس ٹربیونل پرائمری اور اپلیٹ کورٹ کے اوپن سیشن کے دوران2 خواتین سمیت 21مشتبہ افراد کو14 منشیات اسمگلنگ مقدمات میں13 سے 15سال کے درمیان سزائے قید سنائی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سزا یافتہ افراد سے ملک کے مختلف صوبوں میں 28کلو گرام ہیروئن ،45 کلو گرام افیون ، 363 کلو گرام حشیش اور بھاری مقدار میں دیگر منشیات برآمد ہوئی تھیں۔