بیلجیئم میں خشک سالی،چپس کا سائز چھوٹا ہوگیا

 

برسلز: بیلجیئم میں خشک سالی کے باعث آلو کے چپس کی لمبائی نارمل سائز سے 3 سینٹی میٹر کم ہو گئی ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق بیلجیئم میں کم بارش کی وجہ سے آلو کی فصل 25 فیصد کمی آئی ہےاور آلو کاسائز چھوٹا ہوگیاہے۔فرائز بیلجیم میں روایتی ڈش ہے جسے مائیونیز کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ خشک سالی کی وجہ سے کسانوں کے لیے کام کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔جنوبی انگلینڈ، نیدرلینڈ، فرانس اور مغربی جرمنی میں بھی یہی صورتحال نظر آرہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں آلو کی کاشت کرنے والے سب سے بڑے ادارے میں تباہی کی صورتحال ہے کسان کچھ کاشت نہیں کر پا رہے۔بیلجیئم کے لوگوں نے 1680 میں اس وقت اپنی مرغن غذا فرائیڈ فش کے بجائے آلو کے فرائز کھانے شروع کیے تھےجب دریائے موز کا پانی شدید ٹھنڈ کی وجہ سے جم گیا تھا۔