اگر انصاف نہ ملا تو اگلا ہدف اسلام آباد ہو گا۔فائل فوٹو
اگر انصاف نہ ملا تو اگلا ہدف اسلام آباد ہو گا۔فائل فوٹو

طاہرالقادری کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ

 

لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے وطن واپسی پر وزیر اعظم عمران خان سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پی او پاکپتن کے معاملے پر تمام ادارے حرکت میں آگئے مگرہم 4 سال سے انصاف کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،حکومت ظالموں کی نہیں، انصاف کرنے والوں کی ہے، سانحہ ماڈل ٹا ؤن کے متاثرین کو انصاف دلانا عمران حکومت کے لیے ٹیسٹ میچ ہے۔

نجی خبررساں ادارے کے مطابق سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری ترک ائیرلائن کی پرواز 712 کے ذریعے براستہ استنبول سے لاہور پہنچے، ائیر پورٹ پر کارکنوں کی جانب سے طاہر القادری کا بھرپور استقبال کیا گیاہے لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے مظلوم 4 سال سے دھکے کھا رہے ہیں، عمران خان نے خود 4 سال پہلے سانحہ ماڈل ٹان کے انصاف کا مطالبہ کیا۔ وعدے کی پاسداری موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سانحہ ماڈل ٹان کے انصاف کے راستے میں116پولیس افسر رکاوٹ ہیں۔اس موقع پر انہوں نے نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے بھی دعا کی۔