200 ڈکیتیوں میں سرکاری افسران کے بیٹوں کا گروہ ملوث نکلا

کراچی:کراچی میں 200 ڈکیتیوں کے پیچھے سرکاری افسران کے بیٹوں کا گروہ نکلا۔
پولیس کے مطابق تین رکنی گروہ کے خلاف شہر کے 12 سے زائد تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ملزمان پوش علاقوں میں ڈکیتیوں کی وارداتیں کرتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 200 ڈکیتیاں کرنے والا سرکاری افسران کے بیٹوں پرمشتمل گروہ پکڑلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عتیق ،عدنان اور واصف سرکاری افسران کے بیٹے ہیں۔ ملزمان نے خود بھی سرکاری نوکریوں کیلئے درخواستیں جمع کی ہوئی ہیں۔
ملزمان پوش علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور گھروں میں ڈکیتیوں کی وارداتیں کرتے تھے اور ان کے خلاف شہر کے 12 سے زائد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔