بہاولنگر: پنچائیت نے 13 سالہ لڑکی ونی کر دی

 

بہاولنگر: بہاولنگر میں پسند کی شادی کر نے والےنوجوان کی13 سالہ بہن کو پنچائیت نے لڑکی کے بھائی کے ساتھ ونی کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بستی ہمدیرا والی میں ونی کی جانیوالی لڑکی کے بھائی ظفرعلی اور ملزم اسلم کی بیٹی نادرہ نے گذشتہ ماہ پسند کی شادی کی تھی، اسی معاملے پر پنچائیت نے گلشن کا نکاح نادرہ کے بھائی سے کرا دیا،متاثرہ لڑکی گلشن کے والد کا کہنا تھا کہ سسرال والے کئی روزتک گلشن کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے، گلشن موقع پاکر گھر واپس آگئی۔

متاثرہ لڑکی کے والد نے تحفظ فراہم کرنے کےلئے پولیس کو درخواست دیدی جس پر ڈی پی او عمارہ اطہر کے حکم پر تھانہ ڈونگہ بونگہ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔