غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو۔فائل فوٹو
غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو۔فائل فوٹو

علیم خان نجی سوسائٹی بنانے کے لئے سرگرم ہوگئے

 

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر بلدیات علیم خان نے وزارت ملتے ہی اپنا کام دکھانا شروع کر دیا، ذرائع کے مطابق علیم خان نے اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو کے اردگر د سرکاری زمینوں کا سروے شروع کروا دیاہے۔

وزیر بلدیات علیم خان دریائے راوی کے اردگرد جگہ پر سوسائٹی بنانا چاہتے ہیں، علیم خان دریائے راوی کےارد گرد کراچی بحریہ ٹاؤن کی طرز پر حکومت سے فوائد لیکر سوسائٹی بنانے کے خواہش مند ہیں،ذرائع کے مطابق وزیر بلدیات علیم خان ڈی ایچ اے سٹی ا سکینڈل میں بھی ملوث رہے ہیں۔