کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے صدر میں مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ دسویں محرم کے جلوس میں شرکت کی اور اس کے روٹ کا معائنہ کیا ۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ایم اے جناح روڈ پر جلوس کے منتظمین سے بھی ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ سندھ کے میڈیا کنسلٹنٹ عبدلرشید چنا نے بتایا کہ مراد علی شاہ نے ایم اے جناح سے ایمپریس مارکیٹ کی طرف جلوس کو لیڈ کیا۔
اپنے اس دورہ کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ایمپریس مارکیٹ پر بوہری کمیونٹی کی قائم کی گئی ایمبولینس سروس کا بھی معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں جلوس کا معائنہ کرنے کے بعد سکھر روانہ ہوگئے۔