ڈوڈوما:مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 130سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئےہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ وکٹوریہ جھیل میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 130سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ درجنوں اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 33 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے ، کشتی میں 300افراد سوار تھے اور لاپتہ افراد کے زندہ بچنے کے امکانات معدوم پڑنے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
تنزانیہ ،یوگینڈا اور کینیا کے اطراف واقع اس جھیل میں حادثات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں اور اس کی زیادہ تر وجہ گنجائش سے زائد افراد کا کشتی میں سوار ہونا اور کشتیوں کی خستہ حالی ہے۔