مقبوضہ کشمیر میں تین پولیس افسراغوا کے بعد قتل

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں تین بھارتی پولیس آفسروں کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا ،بھارتی سرکاری ٹی وی کا پولیس ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ اغواء اور قتل کی کارروائی عسکریت پسندوں کی جانب سے کی گئی ہے جنہوں نے مقتول پولیس افسران کو نوکری سے مستعفی ہونے کا بھی کہا تھا۔
بھارتی سرکاری ٹی وی کے مطابق عسکریت پسندوں نے اغواء اور قتل کی کارروائی جنوبی مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں جمعہ کی صبح کی ۔
مقامی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند جمعہ کے صبح کیپران نامی گائوں میں واقع پولیس افسران کے گھروں میں جا گھسے اور انہیں گھسیٹتے ہو ئے اپنے ساتھ لے گئے اور بعد ازاں انہیں قتل کر دیا ۔
اغواء ہونے والے پولیس افسران اور کانسٹیبل کی شناخت فردوس احمد کچے،کلدیپ سنگھ، نثار احمد دھوبی اور فیاض احمد بھٹ کے نام سے ہوئی ہے۔