فتح اللہ گولن تحریک سےتعلق کے شبہ میں85 ترک فوجی گرفتار

انقرہ:فتح اللہ گولن تحریک سے تعلق رکھنے والے افراد کیخلاف میں ملک بھر میں چھاپے جاری ہیں جن میں پولیس نے فوج کے 85 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔
ترک میڈیا کے مطابق ملک بھر میں فتح اللہ گولن تحریک سے تعلق رکھنے والے افرادکیخلاف کارروائیاں جاری ہیں جس میں پولیس نے 85 فوجی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ،حراست میں لئے گئے اہلکاروں میں5پائلٹ اور3اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں ، جبکہ انقرہ میں ترک فضائیہ کے110حاضر سروس اہلکاروں کے وارنٹ جاری کرد یئے گئے ۔