ایشیا کپ :پاکستان کے ہاتھوں شکست پر افغانستان کا کھلاڑی رو پڑا

 

ابوظہبی : سپر فور کے پاکستان بمقابلہ افغانستان پہلے میچ میں آخری اوور کروانیوالے افغانستان کے باؤلر آفتاب عالم پاکستان کی جیت پر روپڑے جس پرپچ پر موجود پاکستانی بلے بازوں نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کوحوصلہ دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپر فور کے پہلے میچ میں پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ میں آخری اوورکروانے پر افغانستان کے باؤلر آفتاب عالم اس وقت روپڑے جب پاکستانی بلے بازوں نے ان کے اوورز کی پہلی3گیندوں پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف پورا کرکے میچ جیت لیا ۔ اس موقع پر پچ پرموجودپاکستان کی طرف سے بیٹنگ کرنیوالے شعیب ملک اور حسن علی نے آفتا ب عالم کودلاسہ دیا اور ہمت بڑھائی ۔انہوں نے افغانی باؤلر کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے میچ ہار دیا لیکن دل جیت لئے ہیں۔