نئی دہلی :ممبئی بم دھماکوں کے ملزم خورشید عالم کو نیپال میں گولی مار کرقتل کر دیا گیا ہے، حملہ آور قتل کی واردات سرانجام دینے کے بعد بھارت فرار ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 1993 ممبئی دھماکوں کے ملزم خورشید عالم کونیپال میں گولی مارکرقتل کردیا گیاہے،بھارتی سیکورٹی ایجنسیوں نے بتایا کہ ضلع سنساری کے ہری نگرعلاقے میں خورشید کو گولی مارکرقتل کردیا گیاہے، بتایا جارہا ہے کہ حملہ آورقتل کی واردات سرانجام دینے کے بعد بھارت بھاگ آئے ہیں، ممبئی دھماکوں کا ملزم خورشید عالم نیپال میں مقیم تھا، جمعہ کو جب وہ گھر جارہا تھاتو موٹرسائیکل پرسوارملزمان نے خورشید عالم پرفائرنگ کردی،جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، موٹرسائیکل پربھارت کی نمبرپلیٹ لگی ہوئی ہے،فائرنگ میں ایک نیپالی پولیس کانسٹبل کو بھی گولی لگی ، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے.