کراچی: شہرِ قائد میں سمندری ہوائیں رک گئیں اور شمال مغربی علاقوں سے چلنے والی ہواؤں نے موسم کو گرم کردیا۔جس نے شہریوں کے لئے مشکلات پیدا کردی ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج سے گرمی کی نئی لہر کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ بھارتی ریاست گجرات کے قریب سمندر میں موجود ہوا کا کم دباؤ ہے، جس کی وجہ سے کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہوگئی ہیں اور شمال مغرب کی جانب سے چلنے والی ہواؤں نے گرمی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 26 ستمبر کے بعد سے گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں برس مئی اور جون میں بھی شہرِ قائد کے باسی کئی مرتبہ ہیٹ ویو کا سامنا کرچکے ہیں۔